عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 9 دسمبر 2025
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور ماحولیاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے انڈونیشیا-پاکستان ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظرثانی اور دوطرفہ تجارت میں توازن کے اقدامات پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کا عمل بھی مکمل ہوا۔




