گوادرسمیت ضلع بھر کے ماہی گیری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ہدایات پر عمل کریں،ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر( این این آئی)ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ گوادرسمیت ضلع بھر کے ماہی گیری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ہدایات پر عمل کریں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیے لئے عوامی ہجوم کو کم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ماہی گیری ضلعی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل کریں تاکہ خود کواور اپنے پیاروں کو کروناوائرس سے محفوظ رکھ سکیں بصورت دیگر ان تمام ماہی گیروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی جو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کریں گے اس سلسلے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ماہی گیروں کو ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن محمد وسیم نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دیگر گرفتار ماہی گیروں کی لیویز ہیڈکواٹرز میں اسکرینگ جاری کچھ دیر بعد ان کو بھی رہا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری ذمیداری کامظاہرہ کرکیماہی گیر سمندر جانے سے گریز کریں قرنطینہ میں رہنے والوں کے رپورٹ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا ہر فیصلہ ضلع گوادر کے عوام کے مفاد میں ہے اس پابندی کو احتیاط سمجھیں کرونا سے قبل کیوں کبھی کسی چیز پر پابندی عائد نہیں کی گئی معاملے کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈپی کمشنر نے کہا کہ دوبارہ خلاف ورزی پر معاف نہیں کیا جائے گا انتظامیہ کے ساتھ تعاون میں ماہی گیر اتحاد اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں مچھلی شکار پر عائد کے باوجود شکار کے باعث ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔



