بلوچستان حکومت کیخلاف بھی عدم اعتماد کی گونج ، ڈینجر مین کون ہوسکتا ہے؟

0

کوئٹہ : بلوچستان میں قدوس بزنجو حکومت کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کی ہوائیں چل پڑیں ہیں۔

اسلام اباد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش عدم اعتماد کی تحریک کے نتائج صوبے کی سیاست پر مرتب ہوسکتے ہیں جس میں وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے پرانے ساتھی ظہور بلیدی ڈینجر مین کا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔اس حوالے سے قدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ میں نہ عدم اعتماد کی باتوں میں آتا ہوں اور تھریٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں جس دن تبدیل ہونا ہوں گی ہوجائیں گی۔

صوبے میں برسر اقتدار بلوچستان عوامی پارٹی کے 24 اراکین میں  سے 5 اراکین کا ایک گروپ قدوس بزنجو سے علیحدہ ہوکر کچھ عرصے سے سر جوڑے بیٹھا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ  جام کمال کی قیادت میں اس گروپ میں قدوس بزنجو کے دست راست میر ظہور بلیدی بھی شامل ہوگئے اوراس پادش میں انہیں صوبائی کابینہ سے بھی نکال جاچکا ہے۔

اس گروپ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بیڈ گورننس سے بی اے پی کو بہت نقصان ہوسکتا ہے  جب کہ جام کمال نے تو دبے الفاظ میں صوبے کی اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ آنے کی دعوت دے دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.