اہم خبریںشوبز

ستارہ بیگ21 سال کی ہوگئیں،سالگرہ کا کیک الحمراء میں ساتھی فنکاروں کے ساتھ کاٹا

لاہور (این این آئی)اسٹیج کی معروف اداکارہ ستارہ بیگ21 سال کی ہوگئیں،سالگرہ کیک الحمراء میں ساتھی فنکاروں کے ساتھ کاٹا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ستارہ بیگ نے اپنی 21 ویں سالگرہ الحمراء ہال میں منائی جس میں اسٹیج مینیجر حاجی عبدالرزاق، اداکارہ ہنی شہزادی و دیگر اداکاروں نے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس پر اداکاراوں نے ستارہ بیگ کوسالگرہ کی مبارکبار دی اور ان کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ۔اداکارہ ستارہ بیگ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سالگرہ تقریب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بھی مناتی ہیں مگر جو مزہ اپنے کولیگز کے ساتھ مل کر منانے میں آتا ہے وہ کہیں اور نہیں آتا ستارہ بیگ نے سالگرہ میں شریک ہونیوالے اداکاروں اور بالخصوص حاجی عبدالرزاق اور الحمرا انتظامیہ کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کی خوشیوں کو اس طرح منایا اور دوبالا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button