اہم خبریںکھیل

شعیب اختر نے وسیم اکرم کی’لیکڈ ویڈیو ‘ کی حمایت کردی

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کی لیکڈ ویڈیو کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے وسیم اکرم کی ویڈیو شیئر کی اور اْن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں لیک ویڈیوز کی مخالفت کرتا ہوں تاہم وسیم اکرم نے اس ویڈیو میں جو بات کی، اس کی حمایت کرتا ہوں، تبدیلی ضروری ہے۔سابق قومی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا کہ وسیم اکرم نے ہمیں نئی سوچ اور نیا طریقہ اپنانے کی طرف راغب کرایا۔ شعیب اختر نے وسیم اکرم کی کچھ باتوں پر لا علمی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ میں سمجھا نہیں، اس سے ان کی کیا مراد ہے؟واضح رہے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں وہ ’رگڑا ‘ دینے کی بات کر رہے ہیں۔وسیم اکرم کی لیک کی گئی ویڈیو میں سابق کپتان نے کسی شخص سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لیے طریقے اور سوچ بدلنی پڑتی ہے، آپ لوگ کچھ نیا بھی کریں، باتیں بڑی بڑی اور کارکردگی صفر؟ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت اور منفی تبصرے کئے جانے لگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button