اہم خبریںپاکستان

تباہی سرکار نے پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا : شیری رحمان

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔

شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button