ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے ، نوجوانوں کتاب سے اپنا رشتہ جوڑ لیں یہی ہماری ترقی کی ضامن ہے ، احمد نواز بلوچ

0

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے ، نوجوانوں کتاب سے اپنا رشتہ جوڑ لیں یہی ہماری ترقی کی ضامن ہے ، بلوچ نوجوانوں نے نئے سال کی ابتدا کتاب دوستی سے آغاز کرکے منفرد انداز میں نئی روایت ڈالی ہے جسکی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیںنوجوان قوموں کی محفوظ سرمایہ کاری ہیں، یہ بات انہوں نے بدھ کو سردار منیر احمد جان مینگل روڈ پر بلوچ ادبی کتب میلہ کے اسٹال کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا ویژن ہی علم کی روشنی کو ہر گدان تک پہنچانا ہے انکا کہنا تھا ڈگری کالج سریاب میں لائبریری زیر تعمیر ہے لوہڑ کاریز میں ہمارے طلباء علم کے روشنی سے ہمکنار ہو رہے ہیںجبکہ پرانا جنگل باغ میں سردار عطاء اللہ مینگل لائبریری کی تعمیر کا آغاز بھی جلد ہوگا،قمبرانی روڈ پر بھی لائبریری کی تجویز زیر غور ہے اسکے علاوہ ادا بابے لہڑی ہائیر سیکنڈری اسکول جسکے لئے زمین کی الاٹمنٹ بھی ہو چکی ہے پر بھی کام کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال گورنمنٹ گرلز نواب غوث بخش رئیسانی اسکول منیر احمد جان روڈمیںبھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرد یا گیا ہے جس سے مجموعی طور پر سریاب میں مثبت تبدیلیوں کا رحجان پیدا ہوا ہے احمد نواز بلوچ نے کہا کہ گو کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اب لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے سے ایک دوسرے سے منسلک ہیں لیکن کتاب کی اہمیت اپنی جگہ ہمہ وقت موجود ہے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کرتا ہوں کتاب سے اپنا رشتہ جوڑ لیں یہی ہماری ترقی کی ضامن ہے انہوں نے کتب میلے کے انتظامیہ کو اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون کایقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.