عراق میں امریکی سفیر میتھیو ٹیولر دارالحکومت بغداد سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے
بغداد(این این آئی)عراق میں امریکی سفیر میتھیو ٹیولر دارالحکومت بغداد سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر اور بقیہ سفارتی ملازمین نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے کوچ کیا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلی ذمے دار نے واشنگٹن میں صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارہا عراقی حکومت کو خبردار کر چکے ہیں ، ہم نے اس کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا تا کہ وہ ہمارے مہمان ہونے کی حیثیت سے ہماری حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمے داری پوری کرنے کے واسطے مل کر کام کرے۔
